لیسوتھو: حلف برداری کے بعد وزیراعظم کی اہلیہ قتل
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
wife murder prime minister

 افریقی ملک لیسو تھو کے نو منتخب وزیراعظم ٹام ثابانی کی حلف برداری کے کچھ ہی گھنٹے بعد  ان کی اہلیہ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔

 افریقی ملک لیسوتھو کے نومنتخب وزیراعظم ٹام ثابانی کی 58 سالہ اہلیہ لیپو لیلو ثابانی اپنی دوست کے ہمراہ گھر واپس جار ہی تھیں کہ دارالحکومت ماسیرو کے مضافاتی علاقے میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں خواتین ہلاک ہو گئیں۔ وزیراعظم کی اہلیہ نے طلاق کا کیس دائر کیا ہوا تھا اور دونوں 5 سال سے ایک دوسرے سے علیحدہ رہ رہے تھے تاہم دونوں میں تاحال طلاق نہیں ہوئی تھی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں