ہنرمندنوجوانوں کے لیے خوشخبری ، سب سے اہم ملک نے ویزو ں کا اعلان کر دیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
visas japan government

ہنرمندنوجوانوں کے لیے خوشخبری ‘جاپان نے پانچ سے پندرہ سال کے لیے نیا ورک ویزاپروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے

جاپان دنیا کے ان ممالک میں سرفہرست ہے جنہیں نوجوان آبادی کی شدید قلت کا سامنا ہے-شادیوں میں تاخیر‘بروقت شادیاں نہ ہونے یا سرے سے شادی نہ کرنے کے رجحان نے دنیا کے ترقی یافتہ ملک کو بوڑھوں کے دیس میں بدل دیا ہے اور عالمی رینکنگ میں جاپان81پوائنٹس کے ساتھ ان ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر کھڑا ہے جنہیں نوجوانوں لیبرکی شدید کمی کا سامنا ہے-ورلڈاکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق جاپان81پوائنٹس کے ساتھ پہلے‘بھارت64پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ تریب کے اعتبار سے برازیل‘ترکی‘میسیکو‘یونان‘آسٹریلیا‘جرمنی‘امریکا‘اٹلی‘کینیڈا‘چائینہ‘فرانس‘برطانیہ اور سپین خطرے کا شکار ممالک میں سے ہیں -بھارت ‘چین‘میکسیکو‘اٹلی میں نوجوانوں کی شرح میں کمی کی بڑی وجہ ہجرت ہے اپنے ممالک میں روزگار کے بہتر مواقع دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ان ممالک کے نوجوان دوسروں ملکوں کی طرف ہجرت کرجاتے ہیں جبکہ جاپان سمیت مغربی ممالک میں خاندانی نظام کی ٹوٹ پھوٹ اس کی بنیادی وجہ ہے -جاپانی حکومت نے نوجوان ہنرمند او رغیرہنرمند لیبر کے حصول کے لیے ورک ویزا کا ایک نیا پروگرام متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق ہنر مند اور غیرہنر مند نوجوانوں کو پانچ سال سے پندرہ سال کے لیے مشروط ورک ویزا دیا جائے گا -اس پروگرام کے تحت جاپان آنے والے اپنے خاندان کو سپانسرکرسکیں گے اور نہ ہی وہ جاپان میں شادی کریں گے بلکہ اپنے ویزے کی معیاد مکمل ہوجانے کے بعد جاپان چھوڑنے کے پابند ہونگے-جاپانی حکومت جاپانی نوجوانوں کو بچے پیدا کرنے کے لیے مختلف ترغیبات دے رہی ہے مگر اس کے خاطرخواہ نتائج برآمد نہیں ہوسکے-

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں