حملے کیلئے امریکی طیا رے شمالی کو ریا کے قریب پہنچ گئے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
us air strikes

امریکا کے دو سپر سونک بمبار طیاروں نے فوجی طاقت کے مظاہرے کےلئے جزیرہ نما کوریا پر پروازیں کی ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ پروازیں جزیرہ نما کوریا میں امریکا ، جنوبی کوریا اور جاپان کی رات کے اوقات میں پہلی مشترکہ مشقوں کا حصہ ہیں۔بحرالکاہل کے خطے میں تعینات امریکی فضائیہ کے میجر پیٹرک ایپل گیٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دو بی ون بی لانسر طیارے جزیرہ گوام سے پرواز کرکے سی آف جاپان تک پہنچے اور کامیابی سے اپنا مشن مکمل کر کے واپس چلے گئے۔ادھر جنوبی کوریا کے دفاعی حکام نے بتایا ہے کہ امریکی طیاروں نے زمین پر موجود اہداف کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کی مشق کی اور جنوبی کوریا کی فضائیہ کے دو لڑاکا طیاروں نے بھی اس مشق میں حصہ لیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں