اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کردی
uae india pakistan

اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کردی اور دونوں ملکوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنےکی اپیل کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے پاکستان اور بھارت کو پیش کش کی کہ اگر وہ تیار ہوں تو اقوام متحدہ ان کا تصفیہ کرانے کو تیار ہے۔اقوام متحدہ نے بھارت اور پاکستان سے کہا ہے کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں، سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک موجودہ حالات میں ہر ممکن احتیاط سے کام لیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات کی اور انہیں بھارت کی دھمکیوں اور وزیراعظم پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرائے جبکہ سیکرٹری جنرل سے کہا ہے کہ وہ مسلمانوں پر ہونے والے حملے رکوائیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ سیکریٹری جنرل سے کہا کشمیر کا مسئلہ پرامن طور پر حل ہونا چاہیے، بات چیت کے زریعے مسئلہ حل کیا جاسکتا، مطمئن ہوں کہ اقوام متحدہ میں اس معاملے پر ایک انڈرسٹینڈنگ ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں