دھمکیاں کام نہ آئیں امریکہ نے آخرکارگھٹنے ٹیک دئیے ۔۔۔شمالی کوریاکوبڑی آفر
threats north korea america

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ اْس کے جوہری اور بیلسٹک میزائلوں کے حوالے سے مذاکرات ہو سکتے ہیں بشرطیکہ شمالی کوریا با معنی مذاکرات پر راضی ہو۔

دورہ مصر کے دوران قاہرہ میں مصری ہم منصب سامع شوکری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹلرسن نے کہا پیانگ یانگ کو خود طے کرنا ہو گا کہ وہ ہمارے ساتھ بامعنی مذاکرات شروع کرنے کیلئے کب تیار ہو گا۔ شمالی کوریا اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ اسے مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر کیا بات کرنی ہے۔ اْنہوں نے دورہ مصر کے دوران لیبیا اور شام کے بارے میں بات چیت کرنے کے علاوہ اسرائیل فلسطین امن پروگرام کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ اْنہوں نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصر کی مدد کرتا رہے گا۔ ٹلرسن اپنے دورہ مشرق وسطیٰ کے دوران اْردن، ترکی، لبنان اور کویت بھی جائیں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں