شمالی کوریا اینٹ سے اینٹ بجانے کیلئے تیار
threatened north korea american

دھمکی نے امریکہ کی نیندیں حرام کردی

شمالی کوریا نے مذاکرات کی تمام پیشکشوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد پابندیاں بھی ہمیں جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے نہیں روک امریکا کو اپنے کیے کی قیمت چکانی پڑے گی شمالی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ امریکا کو اپنے کیے کی قیمت چکانی پڑے گی اور اقوام متحدہ کی پابندیاں اسے جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے نہیں روک سکتیں۔ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں منعقد ہونے والے آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یانگ ہو نے کہا کہ شمالی کوریا کسی بھی صورت میں اپنے جوہری ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائلز کو مذاکرات کی میز پر نہیں رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک شمالی کوریا کے خلاف امریکا کی معاندانہ پالیسی اور ایٹمی حملے کا خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا تب تک ان کا ملک ایٹمی فورسز کی تشکیل کے راستے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں