چین نے امریکی کاروں پر ٹیکس کی شرح کم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
tax china america

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین امریکی کاروں پر ٹیکس کی شرح کو 40 فیصد سے کم کردے گا۔

 امریکا اور چین کے صدور کے درمیان جی-20 سمٹ کے درمیان ملاقات کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں، چین نے امریکی مصنوعات پر ٹیکس ختم یا کم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین نے امریکا سے ایکسپورٹ ہونے والی کاروں پر عائد 40 فیصد برآمدی ٹیکس کو کم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے تاہم اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی اور نہ ہی چین کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔امریکی صدر اور چینی ہم منصب کے درمیان جی-20 سمٹ کے حاشیے میں اہم ملاقات کے دوران 90 دن کے لیے نئے ٹیکس کے اطلاق کو موخر کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا جب کہ دونوں رہنماؤں نے ان 90 دنوں میں تجارتی تنازعات کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں