چین نےبڑا ہدف حاصل کر لیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
target china

چین نے بیروزگاری پر قابو پانے کا ہدف حاصل کر لیا

چین میں روزگار کے مواقع بڑی تیزی سے وسیع ہو رہے ہیں ، 2012ء کے بعد اب چین میں بیروزگاری کی شرح کم ترین سطح پر ہے ،چین میں ملکی سطح پر کئے گئے ایک سروے کے مطابق چین میں بیروزگاری کی شرح اس سال ستمبر میں 4.83فیصد تھی جو 2012ء کے بعد کم ترین سطح ہے۔قومی ادارہ اعدادوشمار کے سربراہ ننگ جز ہی نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جنوری سے اگست تک ملک کے شہری علاقوں میں روزگار کے 9740000مواقع پیدا کئے گئے جس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت نے 2017ء کے اختتام تک روزگار کے ایک کروڑ دس لاکھ مواقع پیدا کرنے کا جو ہدف مقرر کررکھا ہے اس کا 88.5فیصد حاصل کر لیاگیا ہے،2013ء سے 2016ء تک چین کے 31بڑے شہروں میں بیروزگاری کی شرح پانچ فیصد رہی ، سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران شہروں میں منتقل ہونے والے افراد کی تعداد نے گذشتہ سال کے مقابلے میں 2.1فیصد کا اضافہ ہوا ۔قومی ادارہ شماریات کے سربراہ نے مزید کہا کہ چینی حکومت بیروزگاری کم کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے اور پانچ سالہ منصوبے کے دوران اس پر خاص توجہ دی گئی ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں