بھارت پاکستان سے مذاکرات کے لیے تیارلیکن ساتھ ہی بڑی شرط بھی رکھ دی
sushma swaraj negotiations india

 بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے کہا ہے کہ امن کا جواب امن سے ملے گا تو بات آگے بڑھے گی کیونکہ کشیدگی کے ماحول میں امن مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے ہیں ۔

 پڑوسی ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ پرامن تعلقات کو حکومت کی پہلی ترجیح قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر امن اور ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔  نئی دہلی میں ایک تقریب کے دورانبات کرتے ہوئے سرحدوں پر تازہ کشیدگی کو بات چیت کے لئے تباہ کن قرار دیتے ہوئےسشماسوراج نے سوالیہ انداز میں کہا کہ جب سرحدوں پر گولے گرتے ہوں تو میز پر نتیجہ خیز مذاکرات کی امید نہیں کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر دہشتگردی کے خلاف لڑنا ہو گا تاہم امن مذاکرات کے لئے ماحول تیار کیا جا سکے ۔ پاکستانی قیادت کے ساتھ بہتر تعلقات کو بھی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان پرامن فضاء میں مذاکرات ہوں اور ان مذاکرات کے ذریعے ہم تصفیہ طلب مسائل کے نتائج تک پہنچ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک میں پاکستان کے ساتھ چین اور بنگلہ دیش بھی ہیں جن کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر واضح کر دیا ہے کہ اس کی سرزمین سے بھارت مخالف دہشتگردی کو بند کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ سرحد پر دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے لئے پاکستان کو اقدامات اٹھانے ہی ہوں گے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں