100 بھارتی فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،پاکستان کی جشن آزادی سے قبل دشمن ملک سے کہرام برپا۔۔۔!
soldiers independence day indian army suicide

بھارت کی جنونی فوج کے اندر جنونی فوجیوں میں خودکشی اور ساتھیوں کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ہر سال 15لاکھ بھارتی فوج میں سے 100بھارتی فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں' صرف رواں سال ایسے 44 واقعات سامنے آئے ہیں۔ بھارتی وزارت دفاع نے پارلیمان کو بتایا کہ 2014 سے اب تک 9افسروں اور 19 جونیئر کمیشنڈ افسران سمیت 310 فوجیوں نے خودکشیاں کیں جبکہ اس عرصے کے دوران ساتھی فوجیوں کو قتل کرنے کے 11 واقعات سامنے آئے۔ بھارتی وزیر مملکت دفاع سبھاش بھمرے نے راجیا سبھا کو تحریری جواب میں بتایا کہ 2014 میں 84' 2015 میں 78 اور 2016 میں 104 فوجیوں نے خودکشی کی۔ یاد رہے کہ ہر آنے والے سال کے ساتھ دشمن ملک بھارت میں خودکشیوں کے تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جبکہ وطن عزیز پاکستان جو کہ 12لاکھ سے زائد فوج رکھنے والا ملک ہے تاریخ گواہ ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک 70سال گزر جانے کے باوجود پاک فوج کے کسی ایک بھی فوجی جوان نے خود کشی نہیں کی ۔دنیا میں یہ اعزاز صرف پاک فوج کے پاس ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں