نئی دہلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے، بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
sidhu slogan imran khan

مقبوضہ کشمیر کے بعد نئی دہلی میں بھی ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے گونج اٹھے ،جلسے کے دوران نوجوت سنگھ سدھو کے جلسے میں پاکستان کے حق میں نعروں پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہو گیا۔

 راجستھان میں نوجوت سنگھ سدھو کے جلسے میں عوام نے پاکستان کے حق میں نعرے لگا دیئے۔ انڈین شہریوں کی پاکستان سے محبت، تعصب پسند بھارتی میڈیا کو ایک آنکھ نہ بھائی اور ماضی کی طرح اس بار بھی انہوں نے ایک لمحے کی تاخیر کئے بغیر زہر اگلنا شروع کر دیا۔خیال رہے کہ پاکستان اور اس سے محبت کی گونج نئی بات نہیں، اس سے پہلے نئی دہلی کی جواہر لال یونیورسٹی کے در ودیوار بھی ایسے ہی نظروں سے گونج اٹھے تھے۔اتر پردیش میں بھی پاکستان کے حق میں ریلی نکالی گئی۔یاد رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو پہلے وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں خصوصی دعوت پر پاکستان آئے اور اپنے ساتھ ڈھیروں پیار سمیٹ کر گئے، پھر پاکستان نے سکھ کمیونٹی کے لئے کرتاپور راہداری کھول کر امن کی طرف قدم بڑھایا لیکن بھارت نے وزیر خارجہ کو تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں