بھارت ، ریتیلے طوفان اور تباہ کن بارشوں سے 70 افراد ہلاک
sandal storm destructive rain india

بھارت بھر میں طوفانی بارشوں اور گرد کے طوفان سے 70 افراد ہلاک ہو گئے ۔

طوفانی بارش میں تیز ہواؤں کی رفتار 109 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی جس سے ہوائی سفر بھی متاثر ہوا ، دہلی ائیر پورٹ پر مجموعی طور پر 70 بین الاقومی پروازوں کو دوسرے شہروں کی جانب بھیجا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان بارشوں سے بھارت کی 4 ریاستیں زیادہ متاثر ہو ئیں ہیں ، جن میں اتر پردیش، آندھرا پردیش، مغربی بنگال، دہلی اور اس کے قرب وجوار کے علاقے شامل ہیں ۔ تیز ترین ہواؤں اور بجلی گرنے سے کئی دیہات تباہ ہو گئے اور ہزاروں لوگ زخمی ہو گئے ۔ واضح رہے کہ رواں ماہ بھارت میں خراب موسم کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 230 تک جا پہنچی ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں