نواز شریف اور مودی کے مشترکہ دوست سجن جندل نے ایسی تصاویر شیئر کردیں کہ دیکھ کر آپ کو بھی پسینہ آجائے گا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
sajan jandal photos gym twitter

وزیر اعظم نواز شریف اور نریندرا مودی کے مشترکہ دوست انڈین سٹیل ٹائیکون سجن جندل 57 سال کی عمر میں بھی خود کو فٹ رکھنے کیلئے باقاعدگی سے جم کرتے ہیں۔


بھارتی سٹیل ٹائیکون سجن جندل اپنے تعلقات اور بالخصوص وزیر اعظم نواز شریف اور نریندرا مودی سے ذاتی دوستی کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی وہ پاکستانی میڈیا میں اس وقت موضوع بحث بنے رہے جب وہ وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے مری پہنچ گئے تھے۔ اب انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی جم میں کھینچی گئی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ فٹنس کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ سجن جندل نے ان تصاویر کے ساتھ لکھا کہ ” جم وہ واحد جگہ ہے جہاں آپ فیل ہونے کیلئے سخت محنت کرتے ہیں“۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں