سنگاپور میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اْن کی گاڑی کے گرد دوڑتے 12 باڈی گارڈزتوجہ کا مرکز بن گئے
running north korea leader security guard

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان ملاقات کے لیے اپنی لیموزین میں ٹرمپ سے پہلے ہوٹل پہنچے،گاڑی کے گرد ایک جیسے سوٹ پہنے، دوڑتے بارہ باڈی گارڈزتوجہ کا مرکز بن گئے۔

شمالی کوریا میں مسٹر کِم کے قریبی باڈی گارڈ ان کے گرد3 حصاربناتے ہیں،سنگاپورمیں سب کی نگاہیں سیاہ سوٹ میں ملبوس انہی افراد پر ٹکی ہیں،ان گارڈزکا انتخاب کورین پیپلز آرمی سے کیا جاتا ہے۔ان کی سکواڈ میں بھرتی کے لئے چند باتوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکام ان گارڈز کو ترجیح دیتے ہیں جن کا قد کم جونگ اْن کے برابر ہو،ان کی نظر شاندار ہو۔ نشانہ بازی اور مارشل آرٹ کے ماہر ہوں ،یہ ہی نہیں ان کے ماضی کو بھی اچھی طرح پرکھا جاتا ہے۔سفر کے دوران کم کی خوراک کی ذمیداری بھی ان ہی پر ہوتی ہے، یہ گارڈزکم کے پاس جانے والی ہر کھانے پینے والی چیز کو پرکھتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں