چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی پر آمادگی ظاہر کی ہے،سرتاج عزیز
relationship afghanistan china pakistan

مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ چین خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستا ن اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات کاخواہشمند ہے۔

گزشتہ روز امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہاکہ چین نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلئے ثالثی پرآمادگی ظاہر کی ہے۔ مشیرخارجہ نے کہاکہ چین کے وزیرخارجہ اس سلسلے میں اس مہینے افغانستان اورپاکستان کا دورہ کریں گے۔مشیرخارجہ نے امیدظاہر کی کہ وزیراعظم محمدنوازشریف اورافغان صدر اشرف غنی کے درمیان آستانہ میں حالیہ ملاقات سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں