سعودی عرب ، کنویں میں دم گھٹنے سے پاکستانی سمیت 2 ایشیائی کارکن جاں بحق
pakistani died saudi arabia

سعودی عرب کی عفیف پہاڑیوں میں موجود کنویں میں دم گھٹنے سے پاکستانی سمیت 2 ایشیائی کارکن جاں بحق ہوگئے۔

 عفیف کی العسیبی تحصیل کے پہاڑی کنویں میں دم گھٹنے پر2ایشیائی کارکن جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والے دونوں واٹر ٹینکر میں کنویں سے پانی بھر رہے تھے۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے دونوں کی نعشیں نکال کر ہسپتال کے سرد خانے میں محفوظ کرادیں۔موقع پر موجود متوفی کارکنان کے رفیق کار نے بتایا کہ کنویں پر کام کرنے والے 3میں سے 2کا تعلق پاکستان اور ایک کا ہندوستان سے ہے۔ واٹر پمپ کا ایک حصہ کنویں میں گر گیا تھا، ایک نکالنے کیلئے کنویں میں اترا، ابھی درمیان میں تھا کہ زہریلی گیس سے متاثر ہوکر ہوش و حواس کھو بیٹھا۔ایک پاکستانی نے اپنے رفیق کار کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی کنویں میں جاگرا جبکہ تیسرے نے شہری دفاع سے رابطہ کرکے سانحہ کی اطلاع دی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں