ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی نوازشریف والا کام کر دیا
  • 0
  • 1

http://tuition.com.pk
oath turkey nawaz sharif

 ترک صدر طیب اردوان نے تیسری مدت صدارت کے لیئے نئے صدارتی نظام کے تحت عہدے کا حلف اٹھا لیا اور اپنے داماد کو وزیر خزانہ کا قلمدان سونپ دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترکی میں وزیراعظم کا عہدہ ختم کر دیا گیاہے اور صدارتی نظام نافذ کر دیا گیاہے ، نئے نظام کے تحت ترک صدر نے اپنی پہلی کابینہ کا بھی اعلان کر دیاہے ، ترک صدر نے اپنے داماد بیرات البیراک کو وزیرخزانہ اور مالی امور نامزد کر دیا جبکہ مولود جاوش اوگلو بدستور وزیر خارجہ رہیں گے ۔40 سالہ نئے وزیر خزانہ اردوان کی سب سے بڑی بیٹی کے شوہر ہیں جو پہلے وزیر توانائی بھی رہ چکے ہیں۔اس خبر پر ترک کرنسی لیرا کی قدر میں2 اعشاریہ 4 فیصد کمی واقع ہوئی۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ترک صدرطیب اردوان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدراردوان نے حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیاتھا، لیکن وہ نہیں جا سکے۔ترکی اورپاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کےساتھ کھڑےرہیں گے،دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے.

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں