شمالی کوریا کا امریکہ پرحملے کا منصوبہ بے نقاب
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
north korea united states

شمالی کوریا کے کتنے میزائل جاپان کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئےامریکہ کونشانہ بنائینگے؟

شمالی کوریا اگست کے وسط تک امریکی جزیرے گوام میں فوجی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے، ادھر امریکا نے دھمکی دی ہے کہ شمالی کوریا کی ایٹمی مہم کم جونگ ان کی حکومت ختم کرسکتی ہے اور انکے عوام پر بھی تباہی آسکتی ہے جبکہ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا پر آگ اور غضب کی ایسی بارش ہوگی جو دنیا نے کبھی نہیں دیکھی۔شمالی کوریا کے میڈیا کے مطابق جزیرہ گوام پر حملے کا منصوبہ صدر کم جونگ ان کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ شمالی کوریاکے فوجی جنرل کم راک گیوم کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیسےعقل سےخالی شخص سے بامقصد مذاکرات نہیں ہوسکتے، ایسے شخص پر صرف حقیقی طاقت ہی کام کرسکتی ہے۔جنرل کم راک کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے 4 میزائل جاپان کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئےگوام کونشانہ بنائیں گے۔ادھر امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ شمالی کوریاکے سربراہ سفارتی زبان کونہیں سمجھتے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریاکوغیرمبہم پیغام دیا۔ادھر جزیرہ نما گوام کے گورنر نے حملے کی دھمکی کے بعد اپنے عوام سے کہا ہے کہ اس وقت گوام پر میزائل حملے کا کوئی خطرہ نہیں،گوام ایک لاکھ60ہزارکی آبادی پرمشتمل چھوٹاجزیرہ ہےجہاں امریکی فوج کی 2 تنصیبات موجود ہیں۔امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کے چیف اور وزیر دفاع جم میٹس کا کہنا ہے کہ امریکا کی میزائل صلاحیتیں شمالی کوریا سے بہتر ہیں، کسی بھی تصادم یا ہتھیار کی دوڑ میں شمالی کوریا کو شکست ہوگی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں