بازار میں دکانداروں سے چوڑیاں پہننا حرام قرار، فتویٰ جاری کردیا گیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
market bangles india

 آپ نے اکثر عید کے دنوں میں بازاروں میں خواتین کو دکانداروں سے چوڑیاں چڑھواتے تو دیکھا ہو گا لیکن حال ہی میں دکانداروں کے ہاتھوں سے چوڑیاں پہننے کو حرام قرار دے دیا گیا ہے۔

دارالعلوم دیوبند نے دکانداروں کی مدد سے چوڑیاں پہننے والے خواتین کے خلاف ایک فتویٰ جاری کیا۔تمام علمائے کرام نے اس فتوے کی حمایت کی۔ اسلامک انسٹیٹیوٹ کے رہائشی ایک شخص نے اس مسئلے سے متعلق دریافت کیا کہ کیا یہ درست ہے کہ کوئی خاتون چوڑیاں پہننے کے لیے کسی دکاندار کی مدد طلب کرے تو علمائے کرام نے فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا حرام ہے۔ فتوے کے حامی ایک عالم طارق قاسمی نے کہا کہ شریعت کے مطابق خواتین کو نا محرموں سے بات کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔لہٰذا مرد حضرات اور دکانداروں سے چوڑیاں پہننا غلط ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل دارالعلوم دیوبند نے لائف انشورنس پالیسی خریدنے کے خلاف بھی فتویٰ جاری کیا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں