بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑنے والا سپاہی تیج بہادر لاپتہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
lost soldier indian army

 بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑنے والا سپاہی لاپتہ ہو گیا ہے۔

غیر معیاری خوراک اور اعلی افسران کی کرپشن کی کہانیوں کو منظر عام پر لانے والے سپاہی تیج بہادر کی اہلیہ شرمیلا نے دعوی کیا ہے کہ انکے شوہر کو غائب کر دیا گیا ہے اور ابھی تک اس کا کچھ پتہ نہیں چل رہا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پتہ نہیں تیج بہادر کہاں اور کس حالت میں ہے۔شرمیلا نے مزید کہا ہے کہ بھارتی فوج کے خلاف ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد تیج بہادر سے رابطہ ہی نہیں ہوا۔ با ربار رابطے کی کوشش کی مگر اگے سے بات نہیں ہو پا رہی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تیج بہادر نے روٹی مانگ کر غلط نہیں کیا، سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہونی چاہیے ۔یاد رہے بھارتی حکومت نے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد گزشتہ روز تیج بہادر کا تبادلہ راجوڑی سیکٹر سے ہیڈ کوارٹرز میں کر دیا تھا اور سزا کے طور پر اسے پلمبرکی نوکری پر لگا دیا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں