سعودی عرب میں باپ نے اللہ کی رضا کیلئے بیٹے کے قاتل کو معاف کردیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
killed father saudi arabia

سعودی عرب میں باپ نے اپنے بیٹے کے قاتل کو اللہ کی رضا کیلئے معاف کردیا۔

بیشہ کمشنری کے رہائشی حمود بن مسفر السبیعی نے اپنے بیٹے کے قاتل کو اللہ کی رضا کیلئے معاف کردیا۔ معافی کا منظر دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔ بیشہ کمشنری کے بیشتر قبائل گردن زدنی کا منظر دیکھنے کیلئے میدان میں پہنچے ہوئے تھے۔ حمود السبیعی نے یہ اعلان کرکے کہ وہ اپنے بیٹے کے قاتل کو اللہ کی رضا کیلئے معاف کرتے ہیں سب لوگوں کو چونکا دیا۔ہر طرف سے پذیرائی کے نعرے بلند ہوئے اور ہر ایک نے انہیں بہترین اجر و ثواب کی دعائیں دیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں