کینیڈین وزیراعظم نے ایک بارپھر رمضان کے آغاز پر مسلمانوں کا دل جیت لیا
justin trodo ramzan twitter

 کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے بذریعہ ٹوئٹر مسلمانوں کو ایک ویڈیو پیغام دیا اور کہا کہ میری اور میری اہلیہکی طرف سے بابرکت اور پرامن رمضان مبارک ہو۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ایک ایسا مہینہ ہے جس میں لوگ رحم دلی، تشکر اور فراغ دلی کے بنیادی اقدار پرغور کریں گے۔کینیڈین وزیراعظم کا اپنے پیغام میں کہنا تھاکہ رمضان میں لوگ مساجد اور گھروں میں جمع ہو کر عبادت کرتے ہیں، یہ وہ ماہ ہے جو یاد دلاتا ہے کہ ہم دوسروں کی ضروریات کوترجیح دیں۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم یہاں کی مسلم کمیونٹی اور کینیڈا کے لیے اْن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں اور وہ رمضان المبارک کی آمد پر بہت خوش ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں