فلسطین کو آزاد کروانے کا وقت آگیا ، تمام اسلامی ممالک متحد ،بڑا مطالبہ کردیاگیا
jerusalem palestinian america

 اسلامی ملکوں کی انٹر پارلیمنٹری یونین کی فلسطین کمیٹی نے بیت المقدس کی مرکزیت میں ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام اور فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی پر زور دیا ہے۔

اسلامی ملکوں کی انٹرپارلیمنٹری یونین کی فلسطین کمیٹی کا ہنگامی اجلاس تہران میں ہوا۔ اجلاس کے اختتامی بیان میں امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدسمنتقل کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کی گئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی ملکوں کی انٹرپارلیمنٹری یونین کی فلسطین کمیٹی سرزمین فلسطین سے اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کیلئے فلسطینی عوام کی جد وجہد، فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور بیت المقدس کی مرکزیت میں ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی ممالک کو چاہئے کہ وہ امت اسلامیہ کے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے اختلافات بھلا کر اور عالم اسلام کی طاقت و توانائی اور وسائل و ذرائع کا استعمال کرکے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بازیابی کی کوشش کریں۔بیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں مظلوم اور نہتے فلسطینی عوام کے قتل عام کی تحقیقات کرائے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق مجرموں اور قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔ بیان میں فلسطین کمیٹی نے عالمی برادری سے بھی کہا ہے کہ غزہ کا زمینی، ہوائی اور سمندری محاصرہ ختم کرنے کے لئے غاصب اسائیلی حکومت پر دباؤ ڈالے اور غزہ جانے والی تمام گذرگاہوں کو کھلوانے کیلئے اپنی کوشش بروئے کارلائے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں

متعلقہ خبریں