ملکہ برطانیہ خطرناک بیماری میں مبتلاء،92سالہ ملکہ نے نئے بادشاہ کے لیے بیٹے کی بجائے پوتے کوکیوں نامزدکیا؟جانیں
  • 0
  • 1

http://tuition.com.pk
illness queen elizabeth

برطانوی ملکہ ایلزبتھ دوئم کو یوں تو بادشاہت کرتے ہوئے 67 سال بیت چکے ہیں اور وہ تب تک تخت پر براجمان رہیں گی جب تک وہ زندہ ہیں۔ملکہ ایلزبتھ کے بعد برطانیہ کی تخت نشینی ان کے بیٹے 70 سالہ شہزادہ چارلس کے پاس آنی ہے۔تاہم خبریں ہیں کہ ملکہ ایلزبتھ بیمار ہوچکی ہیں اور انہوں نے برطانیہ کے نئے بادشاہ کے طور پر اپنے بیٹے کے بجائے پوتے کو منتخب کرلیا۔

جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ ملکہ ایلزبتھ ’ڈیمینشیا‘ میں مبتلا ہوچکی ہیں اور وہ مزید زیادہ عرصے تک بطور خدمات سر انجام دینا نہیں چاہتیں۔ملکہ برطانیہ نے اپنی بیماری کے باعث بادشاہت چھوڑنے اور برطانیہ کے نئے بادشاہ کا ممکنہ طور پر فیصلہ بھی کرلیا ہے اور انہوں نے تخت نشینی کے لیے بیٹے کے بجائے پوتے شہزادہ ولیم کو منتخب کرلیا۔انٹرنیشنل بزنس ٹائم نے اپنی رپورٹ میں انکوائر میگزین کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ ملکہ برطانیہ ’ڈیمینشیا‘ میں مبتلا ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے انہیں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں دشواری کا سامنا ہے۔خیال رہے کہ ’ڈیمینشیا‘ ذہنی بیماریوں اور مسائل کے مجموعے کو کہا جاتا ہے، اس میں انسان جہاں ڈپریشن اور ذہنی تھکاوٹ کا شکار ہوجاتا ہے، وہیں ان کی یادداشت بھی سخت متاثر ہوتی ہے۔خبریں ہیں کہ زائد العمری کی وجہ سے ملکہ ایلزبتھ کی یادداشت پر اثرات پڑے ہیں اور وہ مزید ذمہ داریاں نبھانا نہیں چاہتیں۔رپورٹ میں شاہی محل کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ ملکہ برطانیہ نے تخت نشینی کی منتقلی کے لیے ایک خفیہ تقریب بھی منعقد کی، جس میں انہوں نے اپنے پوتے کو بادشاہ کے طور پر منتخب کرلیا۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ملکہ برطانیہ بیٹے شہزادے چارلس سے زیادہ پوتے شہزادہ ولیم کو پسند کرتی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ اپنے والد سے زیادہ احسن طریقے سے بادشاہت کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔یاد رہے کہ شہزادہ ولیم کے بادشاہ بننے کے بعد ان کی شہزادی کیٹ مڈلٹن برطانیہ کی رانی منتخب ہوجائیں گی۔بادشاہت کے حوالے سے شہزادہ ولیم کا تیسرا نمبر تھا، ان کے تخت نشین ہونے سے قبل ان کے والد شہزادہ چارلس بادشاہ بننے تھے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ شہزادہ چارلس بھی زائد العمر ہیں، اس وجہ سے شہزادہ ولیم کو نئے بادشاہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔تاہم شہزادہ ولیم کو بادشاہ بنائے جانے کی خبروں پر تاحال شاہی محل نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں