سعودی وزارت حج نے پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کے اضافہ کا عندیہ دیدیا ہے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
hajj announced saudi arabia

سعودی وزارت حج نے پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کے اضافہ کا عندیہ دیدیا ہے

ذرائع کے مطابق حج کوٹے میں اضافے سے متعلق وزارت مذہبی امور کو آگاہ کردیا گیا ٗرواں برس ایک لاکھ 79 ہزار210 افراد کے بجائے ایک لاکھ 84 ہزار 210 افرادفریضہ حج ادا کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ حج پالیسی کے تحت اضافی کوٹہ پرائیوٹ ٹورآپریٹرز میں تقسیم کیا جائیگا۔واضح رہے کہ 26 جنوری کو سرکاری اسکیم کے تحت ہونے والی حج درخواستوں کی قرعہ اندازی کے حوالے سے عدالتوں کے مختلف فیصلوں کے باعث وزارت مذہبی امور تذبذب کا شکار ہوگئی تھی جس کی بنا پر قرعہ اندازی موخر کردی گئی تھی۔وفاقی سیکرٹری برائے مذہبی امور خالد مسعود نے بتایا کہ جب تک یہ صورتحال واضح نہیں ہوجاتی، کوئی فیصلہ نہیں کیا جائیگا تاہم وزیراعظم کے نوٹس میں یہ بات لائی جائیگی اور حتمی فیصلے کے بعد ہی قرعہ اندازی ہوگی۔بعدازاں وزارتِ مذہبی امور نے اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں