پوپ فرانسس کو تحفے میں ملنے والی کار ریکارڈ قیمت میں فروخت
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
gift france cars

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پاپائے روم کو تحفے میں ملنے والی سفید رنگ کی قیمتی اسپورٹس ’لامبور گینی‘ کار کو ریکارڈ قیمت میں فروخت کردیا گیا۔

خیال رہے کہ پوپ فرانسس کو یہ ’لامبور گینی‘ گزشتہ برس اٹلی کیکار ساز کمپنی نے دی تھی، جو ’لامبور گینی‘ سمیت دیگر اقسام کی قیمتی اسپورٹس گاڑیاں تیار کرتی ہے۔مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے انتہائی مہنگی اسپورٹس کار کو قریبا 6 ماہ اپنے پاس رکھنے کے بعد اسے فروخت کرکے اس سے حاصل ہونے والی رقم کو فلاحی کاموں میں خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا۔فروخت سے قبل اس گاڑی پر پوپ فرانسس نے اپنے دستخط بھی کیے تھے، تاکہ اس گاڑی کو زیادہ سے زیادہ قیمت پر فروخت کیا جا سکے۔اٹلی کی اسپورٹس کار ساز کمپنی ’لامبور گینی‘ کے مطابق پوپ فرانس کو تحفے میں دی گئی قیمتی کار کو یورپی ملک مناکو میں ایک آکشن تقریب کے دوران فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔فروخت سے قبل خیال کیا جا رہا تھا کہ ’لامبور گینی‘ کو زیادہ سے زیادہ 3 لاکھ یورو میں فروخت کیا جاسکے گا، تاہم اسے اندازوں سے دگنی قیمت سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت کیا گیا۔اس کار کی نیلامی کے شروع ہوتے ہی اس کی پہلی بولی ڈیڑھ لاکھ یورو لگائی گئی، یوں آخر میں ایک نامعلوم شخص نے 7 لاکھ 15 ہزار یورو کی بولی دے کر اس کار کو خرید لیا۔اس کار کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو پوپ فرانسس کی ہدایت پر مختلف فلاحی کاموں میں خرچ کیا جائے گا۔’لامبور گینی‘ کی فروخت سے حاصل ہونے والی تقریبا نصف قیمت کو عراق کے شہر موصل کے دوبارہ تعمیر پر خرچ جب کہ باقی رقم کو مختلف انسانی فلاحی کاموں پر خرچ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پوپ فرانسس کو تحفے میں دی گئی’لامبور گینی‘ کا ماڈل ’ہوراکان آر ڈبلیو ڈی کوپے تھا‘ جو اس قسم کی گاڑیوں کا سب سے بہترین ماڈل سمجھا جاتا ہے۔’لامبور گینی‘ کمپنی نے اس گاڑی کو گزشتہ برس 27 نومبر کو ویٹی کن سٹی میں ہونے والی مذہبی تقریب کے دوران پوپ فرانسس کے حوالے کیا تھا۔پوپ فرانسس نے اس گاڑی کو ایک مرتبہ بھی نہیں چلایا اور اسے 6 ماہ بعد فروخت کرکے اس سے حاصل ہونے والی رقم کو فلاحی کاموں میں خرچ کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا۔پوپ فرانسس ویٹی کن سٹی کی سرکاری گاڑی کو استعمال کرتے ہیں، علاوہ ازیں ان سے متعلق اطلاعات ہیں کہ ان کے پاس 34 سالہ پرانی 1984 کی ’رینالٹ آر فور‘ گاڑی بھی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں