حرمین الشریفین کا تحفظ آرمی چیف کا ایسا اعلان جس نے تل ابیب کو لرزا کر رکھ دیا
general qamar javed bajwa harmain security

حرمین شریفین کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان حرمین شریفین کی حفاظت کو یقینی بنانے اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العیش نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے سعودی نائب وزیر دفاع کو یقین دہائی کرائی کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، جبکہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعلقات اس وقت اعلیٰ سطح پر ہیں۔اس موقع پر سعودی نائب وزیر دفاع نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کی کوششوں، قربانیوں اورکامیابیوں کو سراہتے ہیں۔انہوں نے آرمی چیف کو تمام معاملات میں پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ملاقات میں وسیع علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت مختلف دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں