داعش کی سعودی عرب کو دھمکی ، جنرل راحیل شریف میدان میں آگئے
gen raheel daish saudi arabia

سعودی عرب پر حملے کی دھمکی،اسلامی فوجی اتحاد کو بھی للکاردیاگیا

صورتحال انتہائی تشویشناک، تفصیلات کے مطابق عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے دھمکی دی ہے کہ مستقبل میں وہ سعودی عرب پر بھی اسی طرح کے حملے کرے گی جیسے وہ اب تک یورپ اور ایران وغیرہ میں کر چکی ہے۔ اپنے ہفت روزہ آن لائن نیوز لیٹر میں داعش نے سعودی عرب کی قیادت میں 34 مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کو صلیبیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ قرار دیتے ہوئے اسے مسخروں اور احمقوں کا گروہ کہا ہے۔داعش کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں کی دھمکی کے ساتھ اسلامی فوجی اتحاد سے متعلق شامل مضمون میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ اتحاد اسلام کی سرزمین پر ظالم اور مطلق العنان حکومتوں کے زوال کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا۔اس حوالے سے اسلامی اتحاد کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بھی اپنے عزم کاعادہ کیا ہے کہ حرمین الشرفین کا تحفظ پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں