بھارتی فوج آپے سے باہر
firing pak army indian army

وادی نیلم میں بھارتی فوج کی پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ، پاک فوج کی گاڑی دریا میں جا گری

 پاک فوج کے 4 جوان شہید، وزیر اعظم کی شدید مزمت۔آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں ستھریاں کے مقام پر بھارتی فوج کی جانب سے سرحد پار سے پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس سے گاڑی دریا میں جا گری۔ حادثے میں گاڑی میںسوار فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے ہیں۔ ایک کی لاش دریا سے نکال لی گئی ہے جبکہ تین کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب، بھارتی فوج کی فائرنگ کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی بھی کی گئی جس سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مزمت کی ہے اور پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نےے بھی واقعے کی شدید مزمت کی ہے اور شہداء کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا ہے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں