ایک اور میزائل حملہ، ٹرمپ نے کھلم کھلی جنگ کا اعلان کردیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
donald trump war america

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شام نے اپنے شہریوں پر مزید کیمیائی حملے کیے تو امریکہ اس پر دوبارہ حملہ کرنے کے لیے 'پوری طرح تیار ہے۔

 امریکی صدر کی یہ تنبیہ امریکہ اور اس کے دو اور اتحادیوں کے اس حملے کے بعد آئی ہے جب انھوں شامی حکومت کی جانب سے گذشتہ ہفتے دوما میں کیے جانے والے مبینہ کیمیائی حملے کے جواب میں گذشتہ روز شام کے تین مقامات پر میزائلوں سے حملہ کیا۔واضح رہے کہ شام نے مسلسل کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزام کی تردید کی ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے مرکزی اتحادی ملک روس نے امریکی حملے کی مذمت کے لیے قرار داد پیش کی لیکن وہ مسترد کر دی گئی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں