ٹرمپ توڈرپوک نکلے ۔۔۔دورہ برطانیہ منسوخ۔۔وجہ بھی سامنے آگئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
donald trump cancelled london

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ ماہ لندن میں سفارت خانے کے افتتاح کی غرض سے شیڈول دورہ مبینہ طور پر مظاہروں کے خوف سے منسوخ کردیا

 ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دورہ اس وجہ سے منسوخ کیا کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ برطانیہ میں ان کا پرجوش استقبال نہیں کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی جگہ اب سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹیلرسن برطانیہ جائیں گے۔اس حوالے سے ابھی تک وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آسکا۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے فروری میں 750 ملین پاؤنڈز کی لاگت سے لندن میں تعمیر ہونے والی سفارت خانے کی عمارت کا افتتاح کرنا تھا، تاہم انہوں نے اس پروگرام کو اس وجہ سے ترک کردیا ہے کہ وہاں ان کا استقبال اچھی طرح نہیں کیا جائے گا اور دوسری جانب وہ ملکہ برطانیہ سے بھی ملاقات نہیں کرپائیں گے۔رپورٹس کے مطابق اس دورے کے دوران ٹرمپ کی برطانوی وزیراعظم تھریسا مے سے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں فروری کے آخر میں ملاقات شیڈول تھی۔گذشتہ ماہ برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوبائن نے اپنے حامیوں کو مظاہروں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کو ‘واضح پیغام’ بھیجا جائے گا کہ برطانیہ میں ان کا استقبال نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب امریکی صدر اور برطانوی وزیراعظم کے درمیان گذشتہ برس نومبر میں بھی لفظی جنگ ہوچکی ہے، جب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2 مسلمان مخالف ویڈیوز ری ٹوئیٹ کرنے پر تھریسامے نے انہیں تنقید کا نشانہبنایا تھا۔تھریسا مے کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مذکورہ ویڈیوز کو ری ٹوئیٹ کرکے غلطی کی۔جس پر ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کو ترکی با ترکی جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ تھریسامے مجھ پر توجہ دینے کے بجائے اپنے ملک میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں