ٹرمپ کی ’توہین‘ کرنے پر ’لیڈی گاگا‘ ویت نام میں گرفتار
donald trump arrest vietnam lady gaga

ویتنام کی پولیس نے مشہور موسیقارہ ’مائی خوی‘ جو ویتنامی لیڈی گاگا کے لقب سے مشہور ہے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے دوران ان کی مبینہ توہین پر مبنی پوسٹ شائع کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 34 سالہ موسیقارہ اور گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شائع کی تھی جس میں ’۔۔۔ ٹرمپ آپ کے ذمہ ہے‘ کے الفاظ درج تھے۔ اس پر کچھ ہی دیر میں پولیس نے خوی کے گھر میں گھس کر اسے حراست میں لے لیا۔مائی خوی کا کہنا ہے کہ میں آزادی اظہار رائے کا اپنا حق استعمال کرتی ہوں اور مجھے ٹرمپ کے قول فعل پر اعتراض کا حق ہے کیونکہ وہ جو کچھ کرتے ہیں میں اس سے متفق نہیں‘۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں