ٹرمپ ، کم جونگ ملاقات ، اچانک ایسا کیا ہوا کہ گاڑی کے باڈی گارڈزد دوڑپڑے
donald tromp north korea meeting

سنگاپور میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی گاڑی کے گرد دوڑتے 12 باڈی گارڈزتوجہ کا مرکز بن گئے ۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان ملاقات کے لیے اپنی لیموزین میں ٹرمپ سے پہلے ہوٹل پہنچے،گاڑی کے گرد ایک جیسےسوٹ پہنے، دوڑتےباڈی گارڈزتوجہ کا مرکز بن گئے۔شمالی کوریا میں مسٹر کِم کے قریبی باڈی گارڈ ان کے گرد تین حصاربناتے ہیں،سنگاپورمیں سب کی نگاہیں سیاہ سوٹ میں ملبوس انہی افراد پر ٹکی ہیں۔ان کی اسکواڈ میں بھرتی کے لئے چند باتوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔حکام ان گارڈز کو ترجیح دیتے ہیں جن کا قد کم جونگ اُن کے برابر ہو،ان کی نظر شاندار ہو۔ نشانہ بازی اور مارشل آرٹ کے ماہر ہوں ،یہ ہی نہیں ان کے ماضی کو بھی اچھی طرح پرکھا جاتا ہے۔سفر کے دوران کم کی خوراک کی ذمےداری بھی ان ہی پر ہوتی ہے، یہ گارڈزکم کے پاس جانے والی ہر کھانے پینے والی چیز کو پرکھتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں