سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، مطلوب دہشت گرد ہلاک
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
died terrorists saudi arabia

سعودی عرب کے شہر قطیف میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد پر سیکیورٹی فورسز اور عوامی مقامات  پر سلسلہ وار حملوں کاالزام تھا جبکہ سیکیورٹی فورسز کو مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں بھی اس کا نام شامل تھا۔

 سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مرنے والے دہشت گرد کی شناخت جعفر المبارک کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ’’قطیف سیل‘‘  سے تھا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کا نام  وزرات داخلہ کو مطلوب ان  9 افراد میں شامل تھا جو  سیکیورٹی فورسز اور عوام پر حملوں سمیت سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات میں ملوث اور مطلوب تھے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے شہر قطیف کا مشرقی ڈسٹرکٹ 2011 سے بد امنی اور احتجاج کا شکار رہا ہے، رپورٹ ہوتا رہا ہے کہ مقامی باشندے خیلجی سلطنت میں برابری کے حقوق کا مطالبہ کرتے آئے ہیں ۔جبکہ حکام کا دعوی کرتے ہیں کہ احتجاج کرنے والے دہشت گرد اور منشیات کے سمگلرز ہیں۔یاد رہے کہ قطیف میں متعدد بار شدت پسندی کے واقعات پیش آ چکے ہیں، دو روز قبل بھی سرحدی علاقے الرمیئس کے نزدیک پولیس کی گشت کرنے والی پارٹی پرفائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔خیال رہے کہ 4 روز پہلے قطیف میں دہشت گردی کے واقعات اور پولیس پر حملوں کے الزام میں 4 افراد کو سزائے موت بھی دی گئی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سے اب تک قطیف شہر میں دہشت گردی کے واقعات میں  3 پولیس اہلکار جاں بحق  جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں، علاوہ ازیں ایک گاڑی میں دھماکے 2 مشتبہ افراد بھی ہلاک ہوئے تھے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں