”یہ پاکستانی انٹرنیٹ پر یہ کام کرنے کی کوشش کر رہا تھا اس لیے پکڑ لیا ہے“سعودی عرب نے اعلان کر دیا ، یہ پاکستانی کیا کر رہا تھا ؟جانکر آپ کی پریشانی کی بھی حدنہ رہے گی
daesh saudi arabia internet pakistan

سعودی عدالت نے کالعدم داعش میں شامل ہونے والے پاکستانی سمیت 3افراد کوجیل بھیجنے کے احکاما ت جاری کر دیے ۔پاکستانی باشندے پر داعش کی ویب سائٹ مانیٹر کرنے اور دہشتگردوں سے ملاقاتوں کا الزام تھا ۔

” سعودی دارالحکومت ریاض کی عدالت نے داعش کی حمایت کرنے اور اس میں شامل ہونے کے الزامات ثابت ہونے پر پاکستانی ، سعودی اور یمنی باشندوں کو جیل بھیجنے کا حکم سنا دیا ۔ عدالت نے سعودی شہری کو داعش کی حمایت کرنے اور اس میں شمولیت کیلئے ترکی کا سفر کرنے کا الزام ثابت ہونے پر 6سال قید کی سزا کا حکم دیا ، اس شخص پر متعدد دہشتگردوں کیساتھ ملاقات کرنے اور ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات کی ادائیگی کر کے دہشتگردی پھیلانے کا بھی الزام تھا ۔ اس کے علاوہ یمنی باشندے کو بھی داعش کی حمایت کرنے ، ریاض میں دہشتگردانہ کارروائیوں کا الزام ثابت ہونے ، شام جا کرتنظیم میں شامل ہونے کیلئے ترکی کا سفر کرنے اور دہشتگردوں سے ملاقاتیں کرنے پر سزا وار ٹھہرایا گیا ہے۔یمنی باشندے پر ترکی کیلئے ٹکٹ وصول کر کے دہشتگردی کی فنڈنگ کرنے کا بھی الزام تھا جو ثابت ہونے پر اسے 6سال قید کا حکم دیا گیا۔ سعودی عدالت نے مقدمے میں گرفتار پاکستانی شہری کو داعش کی ویب سائٹ مانیٹر کرنے ، دہشتگردوں سے ملاقاتیں کرنے ،تنظیم میں شامل ہونے کیلئے شام جانے اور کارروائیوں میں شامل ہونے پر 3سالہ قید کا حکم سنایا جبکہ منشیات استعما ل کرنے پر 80کوڑے مارنے کا حکم بھی دیا ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں