بھارتی فضائیہ کے دو طیارے گر کر تباہ ، دراصل وہ ہوا میں کر کیا رہے تھے ؟
crashes aircraft india

بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ریہرسل کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ”سوریا کرن “ طیارے ’ایرو انڈیاشو 2019 ‘ کی بنگلورومیں ریہرسل کر رہے تھے کہ اس دوران وہ آپس میں ہوا میں ہی ٹکرا گئے اور ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہو گئے تاہم جہازوں میں سوار پائلٹس نے خود کو فوری طور پر ایجکٹ کر لیا اور وہ زندہ بچ گئے ہیں ۔بھارتی حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں