فرانسیسی کمپنیاں سی پیک میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
cpec companies france

 پاکستان کے لیے فرانس کے سفیر ڈاکٹر مارک بارٹی کا کہنا ہے کہ فرانسیسی کمپنیاں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو جاننے اور مذاکرات کے بعد اس میں شریک ہونے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فرانس کےصدر نے چین کے حالیہ دورے کے دوران سی پیک پر اظہار خیال کیا تھا، جس میں انہوں نے اسے خطے میں یکجہتی کی فضا پیدا کرنے کا ذریعہ بتایا تھا۔فرانسیسی سفیر نے دونوں ممالک کی کمپنیوں کے اشتراک سے قائم کی جانے والی چادروں کی فیکٹری کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سی پیک کا انتظار نہیں کر رہے ہیں کیونکہ فرانس کی کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں تاہم مستقبل میں ہم اس میں برابر حصے کی تلاش میں ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ فرانس، پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 70 کروڑ یورو سرمایہ کاری کر رہا ہے جبکہ اس میں پرو راٹا کی بنیاد پر 15 کروڑ یورو کا اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 15 کروڑ یورو کو جاگران ہائیڈرو پاور پلانٹ کے لیے مختص کیا گیا ہے جس میں سے 7 کروڑ یورو اب تک خرچ کیے جا چکے ہیں۔خیال رہے کہ فرانس اور پاکستان کے درمیان تجارت صرف چند اشیا سے متعلق ہے جن میں فرانس کی جانب سے پلانٹس مشینری بر آمد کیے جارہے ہیں جبکہ پاکستان کی بر آمدات صرف ٹیکسٹائل مصنوعات تک محدود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فرانسیسی کمپنیاں فضلے کا انتظام کرنے اور واٹر ٹریٹمنٹ کے منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں جبکہ بڑے شہروں کو سرسبز کرنے اور مستحکم انتظامات میں بھی داخل ہونا چاہتی ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں