مجاہدین نے کشمیر کی تحریک آزادی دبانے کیلئے لائے گئے خصوصی کمانڈوز کی لاشیں بچھا دیں
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
commandos freedom kashmir

کشمیری مجاہدین کے حملے میں بھارتی ائیر فورس کے 2کمانڈوز ہلاک، متعدد زخمی، گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5کشمیری نوجوان شہید۔

تفصیلات کے مطابق بانڈی پورہ کے علاقے حاجن کے گاؤں پاری بل میں عسکریت پسندوں کے حملے میں بھارتی فوج کے 2 کمانڈوز ہلاک اور 2 زخمی ہوگئےہیں۔ ہلاک ہونے والے بھارتی ائرفورس کے کمانڈوز تھے جو بانڈی پورہ میں ہونے والے سرچ آپریشن میںحصہ لے رہے تھے، بھارتی حکام کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیری مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر جب ایک مکان کا محاصرہ کیا تو وہاں موجودکشمیری مجاہدین نے قابض فوج کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ شروع کردی۔ دوسری جانب ضلع بانڈی پورہ میں کریک ڈاؤن کرکے مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا جس کے نتیجے میں 2 روز کے دوران شہدا کی تعداد 5 ہوگئی ہے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں