میری بیٹی کو دیا جانیوالا کیمیائی مواد روس میں بنا :ٹریزا مے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
chemicals russia america

امریکا کی جانب سے بھی برطانیہ میں سابق روسی جاسوس پر ہونیوالے حملوں میں روس کے ملوث ہونے کی تائید کی گئی ہے برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی کو دیا گیا 

اعصابکو متاثر کرنے والا کیمیائی مواد روس میں بنایا گیا ہے، لندن میں پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کا کہنا تھا کہ عین ممکن ہے کہ روس میں تیار کردہ کیمیائی مواد سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی کو دیا گیا ہو۔ٹریزا مے نے کہا تحقیقات کے مطابق برطانوی شہری اور ان کی بیٹی کو زہر دینے کا ذمہ دار روس ہے، برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکا نے بھی برطانیہ میں سابق روسی جاسوس پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں روس کے ملوث ہونے کی تائید کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے سابق روسی جاسوس پر حملہ انتہائی شرمناک قرار دیا جبکہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹیو لنبرگ نے کہا ہے کہ زہر کا استعمال ہولناک ہے اور یہ قابل قبول نہیں

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں