سر پھرا عاشق انوکھا مقدمہ درج کروانے تھانے پہنچ گیا
case filed lover police station

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے تیسرے بڑے شہر ناگپور میں ایک سرپھرا عاشق انوکھا مقدمہ درج کروانے تھانے پہنچ گیا، شکایت کی نوعیت کچھ ایسی تھی کہ پولیس بھی چکراکر رہ گئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناگپور میں ایک نوجوان عجیب و غریب شکایت لے کر تھانے پہنچا تو پولیس نے بھی سر پکڑ لیا، نوجوان نے موقف اپنایا کہ ایک لڑکی نے میرا دل چرایا ہے لہٰذا مقدمہ درج کیا جائے۔نوجوان عاشق کی اس شکایت پر پولیس کو کچھ سمجھ نہیں آیا جس کے بعد انہوں نے اعلیٰ حکام سے قوانین جاننے کے لئے رابطہ کیا۔رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ بھارتی قوانین کے تحت کوئی ایسا سیکشن نہیں جو ایسی شکایت سے متعلق ہو۔ بعدازاں پولیس نے نوجوان کو سمجھا بجھا کر یہ کہا کہ اس کے مسئلے کا کوئی حل نہیں ہے اور اسے تھانے سے روانہ کردیا۔یہ انوکھا واقعہ ناگپور کے پولیس کمشنر بھُشن کمار اپدھے کی جانب سے ایک تقریب میں شیئر کیا گیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں