اس ملک میں برقعہ پہننا منع ہے تو پھر یہ بھی منع ہے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
burqa wear

جو گڑھا مسلمانوں کیلئے کھودا اسلام دشمن اسی میں گر گئے

آسٹریا میں مسلم خواتین کے برقع پہننے اور نقاب لینے پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ گزشتہ روزآسٹرین پولیس نے اس پابندی کے تحت ایک ایسے شخص کو گرفتار کر لیا کہ جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا ہے۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ایک شخص ایپل آئی فونز کے ایک نئے سٹور کےباہر شارک مچھلی جیسا لباس پہنے کھڑا تھا۔ اپنی افتتاحی تقریب کے لیے سٹور نے بطور میسکٹ (Mascot)اس کی خدمات حاصل کر رکھی تھیں۔رپورٹ کے مطابق پولیس وہاں آ گئی اور اس کے شارک جیسے لباس کو برقع سے تشبیہ دیتے ہوئے اسے اتارنے کا حکم دیا لیکن اس نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی نوکری کر رہا ہوں۔ اس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور 130پاؤنڈ (تقریباً 18 ہزار روپے)جرمانہ وصول کرکے چھوڑ دیا۔اس شخص کا تعلق وارڈا نیٹ ورک نامی ایڈورٹائزنگ ایجنسی سے تھا۔ ایجنسی نے اس واقعے کے بعد فیس بک پر لکھا ہے کہ ”آج ہمارے ایک شارک میسکٹ کو جرمانہ کر دیا گیا۔ اب ہم میسکٹس کے متعلق اپنی پالیسی پر نظرثانی کر رہے ہیں تاکہ آئندہ ایسی صورتحال سے بچ سکیں۔“

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں

متعلقہ خبریں