بڑے اسلامی ملک پر حملہ ،42افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
attacked yaman injured

یمن کے شمالی علاقے میں ہونے والے فضائی حملے کے نتیجے میں 24افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ اس کارروائی کا الزام سعودی عسکری اتحاد پر عائد کیا جارہا ہے جو کہ یمنی باغیوں کے خلاف بر سر پیکار ہے۔ 

فضائی کارروائی سعودی سرحد کے قریب واقع یمن کے شمالی صوبے صعدہ کی مصروف مارکیٹ مشنق میں کی گئی۔ یہ مارکیٹ یمنمیں کثرت سے استعمال ہونے والی نشہ آور پتی قات کی اسمگلنگ کا مرکز ہے جبکہ سعودی عرب میں اس کے استعمال پر پابندی ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں فوجی اتحاد یمن میں گزشتہ دو برسوں سے کارروائیوں میں مصروف ہے اور خاص طور پر ان علاقوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جہاں حوثی باغیوں کا کنٹرول ہے۔ دوسری جانب سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے اس کارروائی کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں