رکن اسمبلی کی شادی پر مظاہرین نے دھاوا بول دیا اور دلہن کیسے گئی ؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
assembly brazil protest

 برازیل میں خاتون رکن اسمبلی کی شادی کی تقریب پر مظاہرین نے دھاوا بول دیا جس کی وجہ سے ان کی رخصتی پولیس کی بکتر بند میں ہوئی جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

 25 سالہ ماریا وکٹوریہ بروس صوبائی اسمبلی کی رکن ہیں جب کہ ان کے والد بھی وفاقی حکومت میں وزیر صحت اور والدہ صوبائی نائب گورنر ہیں۔ ان کی شادی کی تقریب ہورہی تھی کہ چرچ کے باہر سیکڑوں حکومت مخالف مظاہرین جمع ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا۔ ماریا رسموں کی ادائیگی کے بعد چرچ سے باہر نکلیں تومظاہرین نے دلہا دلہن پر انڈے ٹماٹر برسا دیے، جس پر پولیس نے بکتر بند طلب کی جس کے ذریعے دلہن کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ یہی نہیں بلکہ مظاہرین نے باراتیوں کے ساتھ ہاتھ پائی کی۔ اس موقع پر مشتعل افراد اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔نوجوان سیاست دان ماریا نے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے مظاہرین پر باراتیوں پر حملے کا الزام لگایا۔ ماریا کی شادی پر شاہانہ اخراجات ہوئے اور تقریب میں حکمراں طبقہ کے افراد بھی شامل تھے۔مظاہرین نے حکومت مخالف بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر ماریا اور ان کے خاندان کے خلاف نعرے درج تھے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں