طالبان کا مسقط میں چار فریقی مذاکرت میں شرکت سے انکار
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
afghanistan taliban america

 طالبان نے مسقط میں چار فریقی مذاکرات میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار ملکی مذاکرات سے ہمارا کوئی تعلق نہیںنہ ہی کسی نے ہم سے رابطہ کیا

 ہم افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات نہ کرنے موقف پر قائم ہیں،جب تک امریکی اور نیٹو افواج کا افغانستان سے مکمل انخلا نہیں ہو جاتا تب تک طالبان نے کسی افغان امن بات چیت میںشریک نہیں ہونگےقطر میں ہمارے سیاسی دفتر کو تسلیم کیا جائے ۔ ان سے پوچھا گیا تھا آیا اسلام نواز باغی اس نام نہاد چار فریقی تعاون گروپ یا کیو سی جی میں شریک ہوں گے یا اسے تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔توقع یہ تھی کہ چار فریقی تعاون گروپ کے ارکان اپنا حلقہ اثر استعمال کرتے ہوئے افغان تنازع کے فریق طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے پر قائل کریں گے۔ تاہم، پچھلے چار فریقی اجلاسوں میں پیش رفت کے حصول میں ناکامی کا الزام طالبان کی جانب سے امن مذاکرات میں شامل ہونے سے انکار اور افغانستان اور پاکستان کے تعلقات میں بداعتمادی کے معاملے پر دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں