زو نگ نے اپنے صا رفین کو اب تک کی بڑی خو شخبری سنا دی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
zong 4g announced

پاکستان میں ٹیلی کام کے سب سے بڑے نیٹ ورک کی حامل کمپنی زونگ 4G نے اپنی سروسز کے دائرے کو وسیع کرتے ہوئے پاکستان کے مستقبل کے کاروباری مرکز گوادر میں اپنی4G سروسز کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

اب ایسے افراد جو اس علاقے میں اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں،مناسب ریٹس پر زونگ کی بہترین اور تیز ترین4G سروسز سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں۔اس حوالے سے گزشتہ روز کمپنی کے صدر دفتر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ زونگ4G کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے صارفین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے سروسز کے دائرے کو وسیع اور نیٹ ورک کو مزید مضبوط کیا جائے۔ کمپنی پر عزم ہے کہ اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان کے طول و عرض میں سروسز فراہم کی جائیں گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ زونگ4G کے 4G سروسز استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 60لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اس تعداد میں ہر آنے والے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔زونگ4G اسی تناظر میں اپنی وائس اور ڈیٹا سروسز کی بہتری کیلئے اضافی سرمایہ کاری کر رہا ہے اور ساتھ ہی نیٹ ورک کو وسیع کر رہا ہے تاکہ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو بلا تعطل سروسز کی فراہمی جاری رہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس توسیع سے گوادر اور سندھ کے دیہی علاقوں میں آن لائن کاروبار کو فروغ ملے گا اور ڈیجیٹل پاکستان کا خواب پورا ہو گا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں