پرانے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کو صرف ایک گھنٹہ میں مارکٹ میں موجود نئے لیپ ٹاپ کی طرح تیز بنائیں
tricks fastest laptop old computer

اپنے پرانے کمپیوٹر کو چند منٹوں میں تیز بنائیں

اگر تو آپ کے پاس سست پرانا کمپیوٹر ہے اور اس کو پھینکنے کی بجائے بہتر بلکہ مارکیٹ میں دستیاب گوگل کے کروم بک جیسا بنانا چاہتے ہیں تو اب ایسا ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ممکن ہے۔ ایک امریکی کمپنی نیور ویئر نے ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو آپ کے ایک دہائی پرانے ونڈوز یا ایپل کمپیوٹر کو مکمل طور پر فعال کلاﺅڈ کمپیوٹر میں تبدیل کردیتا ہے۔ یہ سافٹ ویئر پرانے کمپیوٹر کو تبدیل کرکے گوگل کروم کے آپریٹنگ سسٹم میں بدل دیتا ہے۔ اس سافٹ ویئر کو کلاﺅڈ ریڈی کا نام دیا گیا ہے اور یہ پرانے کمپیوٹرز کو تیز اور کروم آپریٹنگ سسٹم میں تبدیل کرنے پر زیادہ کارآمد بنادیتا ہے کیونکہ اس کے لیے زیادہ پاور یا ریسورسز اور ہیوی آپریٹنگ سسٹمز کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کلاﺅڈ ویئر سافٹ ویئر ذاتی استعمال کے لیے مفت ہے جسے اس لنک سے یو ایس بی پر ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے جس میں صرف 42 منٹ لگتے ہیں۔ آپ کو بس ایک 8 سے 16 جی اسٹوریج والی یو ایس بی، ایک لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر جو دس سال سے زیادہ پرانا نہ ہو اور جی میل ایڈریس کی ضرورت ہوگی۔ اس انسٹالیشن سے پہلے اپنی اہم معلومات کا بیک اپ بنالیں، کلاﺅڈ ویئر پر اپنے کمپیوٹر ماڈل کو چیک کرلیں یہ اس پر کام کرسکتا ہے اور پھر ڈاﺅن لوڈ کرلیں۔ باقی تفصیلات کے لیے یہ ویڈیو آپ کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں