اب فرش اور دیوار کو ٹچ اسکرین میں بدلنا بہت آسان
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
touch screen instrument

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ٹچ اسکرین صرف ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون تک ہی محدود ہے تو اس خیال کو بدل لیجئے کیونکہ چینی کمپنی نے ایک آلہ تیار کیا ہے جو کسی بھی ہموار سطح کو ٹچ اسکرین میں تبدیل کردیتا ہے۔

اسے پپی کیوب کا نام دیا گیا ہے جو دیوار یا فرش پر ظاہر کرنے والی کسی بھی تصویر کے 10 مختلف پوائنٹس کو ٹچ اسکرین میں تبدیل کردیتا ہے۔ تقریباً ڈیڑھ کلوگرام وزنی پپی کیوب پروجیکٹر لیزر کے ذریعے کسی بھی سطح پر تصویر دکھاتا ہے۔ اس پر فرش کو چھوکر بچےاپنی پسندیدہ ایپس چلاسکتے ہیِں، ویڈیو دیکھ سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اساتذہ پڑھاتے وقت بلیک بورڈ یا وائٹ بورڈ کو بھی ٹچ اسکرین بناسکتے ہیں۔ اس حیرت انگیز پروجیکٹر میں ایم اسٹار کواڈ کور پروسیسر ہے جو بہترین انداز میں ویڈیو ڈیکوڈنگ کرتا ہے ۔ اس میں 4 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج ہے۔ لیکن اس کی خاص بات 0.3 انچ ڈی ایل پی لیزر ڈسپے ہے جو انتہائی شفاف لینس سے تصویر نشر کرتا ہے۔

پپی کیوب ہموار سطح پر فل ایچ ڈی، ٹو کے اور فورکے ویڈیو دکھاتا ہے۔ مناسب روشنی اور کنٹراسٹ کی وجہ سے ئی 100 فیصد این ٹی ایس سی رنگوں کو ظاہر کرتا ہے۔ اسکرین کو 100 انچ تک بڑھا کر لمبا کیا جاسکتا ہے۔ فوکس اور رنگوں کی تصحیح کے علاوہ روشنی میں کمی اور بیشی کے آپشن بھی موجود ہیں۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں