ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے تازہ اور اہم ترین خبر
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
tik tok banned

سوشل میڈیا پر معروف ایپلی کیشن ‘ٹک ٹاک’ کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ وزیر اعظم پاکستان نے اس ایپلی کیشن کو بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ تاہم ٹک ٹاک کو بند کئے جانے کے حوالے سے اہم خبرآگئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے حکومتی ادارے پی ٹی اے ( پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ) کی جانب سے ابھی تک کوئی بھی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی، جس میں ٹک ٹاک بند کرنے کے حوالے سے کوئی بیان ہو۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے ترجمان کی طرف سے بھی کوئی ایسی بیان سامنے نہیں آیا۔ پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی آخری پریس ریلیز 27 دسمبر 2018 کو جاری کی گئی تھی، جس میں پی ٹی اے کی ٹیلی کام اتھارٹی کی ٹیم نے ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔دوسری جانب پی ٹی اے کے کسی بھی عہدیدار کی طر ف سے اس ضمن میں کچھ نہیں بتایا، سوشل میڈیا پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہناہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی کی خبر صرف سوشل میڈیا پر ہی گردش کر رہی ہے۔حکومت کی طرف سے اس پر پابندی کا کوئی امکان نہیں لگ رہا۔ ٹک ٹاک پر پابندی کے متعلق ابھی تک خبر جھوٹی ہی قرار دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ پشاور کے ایک شخص نے وزیر اعظم کے پورٹل پر بھی پابندی کیلئے درخواست دی تھی۔ تاہم وزیراعظم کے ترجمان کی طرف سے کوئی ایسا بیان یا اس پر کوئی رد عمل نہیں آیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں