اگر آپ کے موبائل فون کی سپیڈ سست ہوگئی ہے تو یہ طریقہ اپنا کر دیکھیں
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
speed lower android

اینڈرائیڈ فون شروع میں بہت تیز رفتار ہوتے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کی کارکردگی دھیمی پڑتی جاتی ہے۔

جن صارفین کو اس مسئلے کا سامنا ہے ان کے لیے خوشخبری ہے کہ اب ماہرین نے کچھ ایسے حربے بتا دیئے ہیں جن پر عمل کرکے اینڈرائیڈ فون کی رفتار پھر سے بڑھائی جا سکتی ہے۔ماہرین نے بتایا ہے کہ اینڈرائیڈ فون کی سکرین پر کبھی بھی ایپلی کیشنز کی آئیکونز کا انبار نہ لگنے دیں کیونکہ اس سے فون کو مواد سکرین پر لانے میں دباﺅ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کی رفتار کم ہو جاتی ہے۔ چنانچہ آپ کی سکرین پر جتنی بھی غیرضروری آئیکونز موجود ہیں انہیں فوری ڈیلیٹ کر دیں۔ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ ”اینڈرائیڈ فون کی رفتار تیز رکھنے کے لیے اس کا آپریٹنگ سسٹم’اینڈرائیڈ‘ وقت پر اپ ڈیٹ کرتے رہیں۔ اس کے سیٹنگز میں جا کر ’اباﺅٹ فون‘ کے اندر ’سسٹم اپ ڈیٹ‘پر کلک کریں اورنئے ورژن کی اپ ڈیٹ موجود ہے تو فوری طور پراسے انسٹال کر لیں۔اس کے علاوہ اپنے فون میں ایسی ایپلی کیشنز کبھی مت رکھیں جو آپ استعمال نہیں کرتے۔یہ نہ صرف فون کی سپیس گھیرکر اسے سست کرتی ہیں بلکہ بیٹری بھی ضائع کرتی ہیں۔ مزید کلین ماسٹر، سی کلینر اور ڈی یو کلینر جیسی ایپلی کیشنز استعمال کرتے ہوئے کیشے(Cache)ڈیلیٹ کرتے رہیں اور ریم(RAM)کی بھی صفائی کرتے رہیں۔اپنے فون کا آٹو سنک(Auto Sync)کا آپشن بند رکھیں۔ اس کے لیے سیٹنگز میں جا کر اکاﺅنٹس میں جائیں اور سب سے اوپر دائیں طرف موجود تین نقطوں پر کلک کریں اور یہاں سے آٹو سنک کو بند کر دیں۔ اپنے فون میں مختلف لانچراستعمال کریں کیونکہ بسااوقات سمارٹ فون او ایس کے ساتھ آنے والا لانچر فون کو سست کر تا ہے۔ آپ پلے سٹور سے Nova Launcher اور Apex launcherڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں۔اگر پھر بھی آپ کے فون کی رفتار سست رہتی ہے تو پھر آخری حربہ یہ ہے کہ فون کو ری سیٹ کر لیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں