پرانا اسمارٹ فون اس احتیاط کے بغیر فروخت نہ کریں
  • 0
  • 1

http://tuition.com.pk
smart phone sell data

اپنے پرانے موبائل فون کو فروخت یا بدل کر نئی ڈیوائس لینا چاہتے ہیں؟ تو اس کا ڈیٹا درست طریقے سے صارف کرنا ہی ذاتی ڈیٹا کو غلط ہاتھوں میں جانے سے روک سکتا ہے۔

یاد رکھیں کہ کسی بھی فون کو سو فیصد تباہ کردینا ممکن نہیں اور اس کی اسٹوریج سو فیصد فول پروف ہوتی ہے، یعنی ڈیٹا کو درست ٹولز سے ریکور کرنا بالکل ممکن ہے۔یہاں آپ جان سکیں گے کہ اینڈرائیڈ فون کو فروخت کرنے سے پہلے ڈیٹا کی صفائی کیسے کی جاسکتی ہے۔تمام ڈیٹا بشمول کانٹیکٹس کا بیک اپ بنائیں۔تمام سروسز جیسے ای میل اور سوشل میڈیا سے لاگ آﺅٹ ہوں اور پھر ان کا ڈیٹا بھی صارف کریں، اگر ممکن ہو تو۔اس فون کا سیریل نمبر اپنے ریکارڈ میں ضرور محفوظ رکھیں۔فون کو انکرپٹ کریںاینڈرائیڈ ڈیوائس کو انکرپٹ کرنا ڈیٹا کو دوبارہ ریکور ہونے سے روکنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے ہے۔ اینڈرائیڈ 6.0 مارش میلو میں تو گوگل نے سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے انکرپشن کو لازمی کررکھا ہے تاہم اگر آپ اینڈرائیڈ 5.0 لالی پاپ یا اس سے پہلے کا سسٹم استعمال کررہے ہیں جو انکرپشن کو سپورٹ بھی کرتا ہو، تو سیٹنگز مین سیکیورٹی اور پھر انکرپٹ فون پر جاکر ڈیٹا کو اسکریمبل کردیں اور پھر فیکٹری ری سیٹ کریں۔ایسے کرنے سے ڈیلیٹ ہونے والا ڈیٹا دوبارہ حاصل نہیں کیا جاسکتا۔اب انکرپٹ کرکے فیکٹری ری سیٹ کرکے سب کچھ ڈیلیٹ کرچکے ہیں تو اب اس ڈیٹا کے حصول کو مزید ناممکن بنانے کے لیے نئے بیکار ڈیٹا سے اسے اوور رائٹ کردیں۔اس کے لیے اپنی ڈیوائس کے سیٹ اپ میں جائیں مگر اس بار کسی بھی گوگل اکاؤنٹ سے سائن ان نہ ہو، جب سیٹ اپ نئے صارف کے طور پر سامنے آجائے تو جتنی دیر تک ہوسکے ہائی ریزولوشن ویڈیو کو ریکارڈ کریں۔ اس عمل کو دہرا کر جتنی جگہ ہوسکتی ہے بھر دیں۔اس کے بعد ایک بار پھر فیکٹری ری سیٹ کردیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں